simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کردیا۔
چیف آرگنائزر پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔
پاکستان بزنس فورم کے رہنما نے کہا بڑے دکاندارپر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے دکاندار پر10 ہزار روپے ٹیکس کی سفارش کی ہے جب کہ گاؤں اور چھوٹے قصبوں کےدکانداروں پر 5 ہزارفکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اہداف پورے کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کی وصولی بجلی بلوں سےکی جاسکتی ہے، فکسڈ ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے کسی قسم کا مزید سوال نہ ہو۔
پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ اگر معیشت چلانی ہے تو بغیر دباؤ کے فکسڈ ٹیکس رجیم کو نافذ کیا جائے۔