simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121دنیا بھر میں بلیوں کی کئی نسلیں پائی جاتی ہیں جنہیں لوگ پالتو جانور کے طور پر گھر میں پالتے ہیں۔ دنیا کی سب سے لمبی دم والی بلی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
امریکا سے تعلق رکھنے والی پگسلے ایڈمز نامی یہ بلی اپنی لمبی دم کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ سمیٹ رہی ہے۔
یہ ایک سرمئی رنگ اور بڑے بالوں والی بلی ہے اور اس کا تعلق مین کوون نسل سے ہے۔
پگسلے کی عمر 2 سال ہے اور اس کی دم کی لمبائی 18.5 انچ ہے جس کی وجہ سے یہ پالتو بلی خاص اور منفرد بن گئی ہے اور اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا لی ہے۔
اس بلی کے مالک نے بتایا کہ یہ اکیلی نہیں بلکہ اس کے 2 بہن بھائی اور بھی ہیں اور یہ ایک کھیل کود کرنے والی بلی ہے۔