simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121لاہور: شالیمار ایکسپریس حادثے کی سی سی ٹی سامنے آگئی۔
لاہور سےکراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی اب منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پل سےگزر رہی تھی کہ اچانک بوگی کا ایک وہیل نیچے گرگیا، وہیل گرنے سے ٹرین کی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئیں۔
شالیمار ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تھی اور اب حادثےکا شکار ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔
رجمان ریلوے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 7 بوگیوں کے مسافر براستہ شیخوپورہ اور سانگلہ ہل، وزیرآباد پہنچیں گے، دیگر 8 بوگیوں کے مسافر براستہ لاہور اور ساہیوال، خانیوال پہنچیں گے۔
پاکستان ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خانیوال ریلوے اسٹیشن پر شالیمار ایکسپریس دوبارہ تیار ہوکرکراچی کے لیے روانہ ہوگی۔