simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121اسمارٹ فون رکھنے والے افراد مختلف مقامات پر سیلفی لینے کے جنون میں مبتلا ہوتے ہیں جس کے لیے خطرہ بھی مول لیتے ہیں اور ان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ خاتون سیاح سیلفی لیتے ہوئے چلتی ٹرین سے نیچے جاگری۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چھٹیاں منانے سری لنکا کی سیر کو گئی تھی، خاتون ٹرین میں سفر کررہی تھی جہاں اس نے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر چلتی ٹرین سے سیلفی لینے کا سوچا۔
خاتون نے تیز چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے سے باہر لٹکتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن اچانک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور ٹرین سے باہر جاگری۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین جب قریبی اسٹیشن پر رکی تو خاتون سیاح کے ہمراہ اس کے دوست فوری حادثے کے مقام پر پہنچے اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے خاتون ٹرین سے جھاڑیوں میں گری جس سے اس کی جان بچ گئی۔