simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اب ہمیں معاشی استحکام کی بنیادوں کو مستحکم کرنا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ان کا کہنا تھا مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجی شعبے خصوصاً ہاؤسنگ کا معیشت میں اہم کردار ہے، حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔