simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سےٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔
کورونا میں مبتلا صدر آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
وزیر اعظم نے جمعہ کو صدر مملکت سے رابطہ کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے صدر زرداری سے کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لیےدعاگو ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علم بردار تھے ، جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقارعلی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔