simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر آگیا۔ کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔
پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز دن رہا اور سوموار کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 766 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 936 پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی ہے۔ اور 64 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔