simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کیپ ٹاؤن: پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران صائم ایوب کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔
تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔