simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121کراچی: سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دیکھا جاسکے گا۔
اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے، حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔