simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔
ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔