simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ذرائع کے مطابق عثمان قادر نے این او سی کے معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، انہیں کافی عرصے سے این او سی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ عثمان قادر شعبہ انٹرنیشنل کے رویے سے بھی بہت مایوس تھے، وہ اب دیگر ممالک میں اپنے کرکٹ کے مستقبل کو دیکھیں گے۔عثمان قادر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا اور پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا۔