کرم: گرینڈ جرگہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، راستے بند
پشاور: ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے قائم گرینڈ جرگہ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔ جرگہ ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ امن جرگہ کل کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا تاہم کوہاٹ میں آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا۔ دوسری جانب پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے تمام راستے تاحال بند ہیں جس سے اشیائے خورونوش، پیٹرول اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے جب کہ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ حکام کے مطابق ضلع میں گیس ختم ہونے پر تندور اور […]