
راولپنڈی: عمران خان سے ملاقات کی علی امین گنڈاپور کواجازت نہ ملی ۔
نجی چینل کے مطابق علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اپنے پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ مگر انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
وزیر اعلٰی کے پی کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔
بعد میں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سےمتعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔