
حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو ہم تیار ہیں: اسد قیصر پشاور:سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں۔ جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کریں گے۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصٓف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں اور قبائلی عمائدین کے رہنماؤں کوبلایاجائےگا۔
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مزاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں ہیں۔ مگر اب تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے۔