simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پروفیشنل باکسنگ : پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
کراچی: پروفیشنل باکسنگ کیریئر میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف)کی رینکنگ فائٹ جیت کر جارجیا کے باکسر جابا کو تیسرے رانڈ میں ناک آٹ کردیا۔یہ محمد وسیم کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی تیرہویں کامیابی ہے جس میں انہوں نے نویں مرتبہ اپنے حریف کو ناک آٹ کیا اس کامیابی کے ساتھ پروفیشنل باکسنگ میں انہوں نے پندرہ میں سے تیرہ مقابلے جیتے ہیں۔