simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی حال ہی میں منظور ہونے والے پیکا قانون پر آواز بلند کی ہے۔
متنازع پیکا ترمیمی قانون کے خلاف صحافیوں کا ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی کال پر گزشتہ روز ملتان، بورے والا، جہانیاں اور جنوبی وزیرستان میں احتجاج کیا گیا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور پیکا بل کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا جاری بیان میں کہا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے اور ٹریبونلزکے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا یاد رہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔