simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔
بھارتی پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
حکام کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔