اسلام آباد: عمر ایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔
عمر ایوب اور شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے۔
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹر سے علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا تھا۔