simple-custom-post-order
domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init
action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانات میں انٹر سال اول کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔
انٹر کے طلبہ کے نتائج کا تناسب کم آنے کا معاملے پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کو تحقیقات کا مینڈیٹ دیا، کمیٹی نے انٹربورڈ کےانفرا اسٹرکچر اور انتظامی ڈھانچے پر سوالات کھڑےکیے جبکہ کمیٹی نے امتحانی نظام پر بھی سوالات اٹھائےہیں۔
سردار شاہ نے کہا کہ امتحانات میں انٹرسال اول کے طلبہ کےساتھ ظلم ہواہے، بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے بچوں کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے اس لیے 3 مضامین میں انٹر کے طلبہ کو اضافی نمبر دینےکا فیصلہ ہوا۔
وزیر تعلیم نے کہا سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کام کرتی رہےگی، حکومت نے شفافیت کے ساتھ انکوائری رپورٹ کو من و عن قبول کیا اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
سردار شاہ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کےمطابق ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی، عدالتی حکم امتناع کی وجہ سے بورڈز میں مستقل چیئرمین نہیں لگ سکے۔