


News
Pinco Online (5212)

News
Pinco Online (4066)

8usclubgame2.com
سارہ رضاکی تنقید کے بعد آئمہ بیگ کا سخت رد عمل سامنے آگیا
پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ سارا رضا کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد میدان میں آگئیں۔حال ہی میں سارا رضا خان کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جو کہ ایک انٹرویو کے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا تھا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی، وہ بالکل بھی گلوکارہ نہیں ہے، اس طرح اور بھی بہت سارے نام آتے ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر کچھ نہیں۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں فلم بنائوں تو آئٹم سانگ کیلئے میں مہوش حیات کو ہی لوں گی لیکن میں مہوش حیات سے گانا گانے کا نہیں بولوں گی۔اب آئمہ بیگ نے سارا رضا کے وائرل کلپ کے بعد اپنے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں جو ان کے مداحوں سمیت انڈسٹری کے معروف لوگوں نے گلوکارہ کے لیے شیئر کی تھیں۔ان اسٹوریز میں آئمہ کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور سارا رضا کے بیان کی مذمت کی گئی۔