simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے، امریکہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل اور امریکی اہلکاروں پر مزید حملے کیے تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی اقدام سے نہیں ہچکچائیں گے، کوئی ابہام نہ رہے۔لنڈاتھامس نے کہا کہ امریکا مزید گشیدگی نہیں دیکھنا چاہتا، ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست حملوں کا خاتمہ ہوناچاہیے۔اس موقع پر ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران اسرائیلی حملے کا اپنے منتخب وقت میں جواب دینے کا حق رکھتا ہے، امریکی حکومت اسرائیلی جارحیت میں شریک ہے وہ اس کے نتائج بھگتے گی۔