simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سابق بھارتی کرکٹر کی سلیل انکولہ کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد
پولیس کے مطابق 77 سالہ مالا اشوک انکولہ کی لاش دکن جمخانہ علاقے میں پربھات روڈ پر واقع ان کے فلیٹ میں جمعے کی دوپہر کو ملی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر میں کام کرنے والی فلیٹ پر آئی اور دروازے پر بارہا دستک کے باوجود کسی نے جواب نہیں دیا، بعدازاں پڑوسیوں اور رشتہ داروں کو مطلع کیا گیا جس کے بعد فلیٹ کا دروازہ توڑا گیا۔پولیس اہلکار کے مطابق دروازہ کھولے جانے پر سابق کرکٹر کی والدہ کی لاش کمرے میں پائی گئی، ان کا گلا کٹا ہوا تھا، ابتدائی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ گلا خود سے کاٹا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوایا گیا ہے اور کیس کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مالا اشوک کسی ذہنی بیماری میں مبتلا تھیں۔واضح رہے کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر سلیل انکولہ نے 1989 اور 1997 کے درمیان ایک ٹیسٹ اور 20 ون ڈے کھیلے، انہوں نے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ نومبر 1989 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اس ٹیسٹ میں دو وکٹیں لی تھیں ۔فاسٹ میڈیم بولر نے بعد میں فلموں اور ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی، انہوں نے 1998 میں 28 سال کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔سلیل انکولہ نے معروف بھارتی ڈرامہ سیریل وکرال گبرال اور اِش کوئی ہے سمیت سنجے دت کی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔