simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر میڈل تقسیم: بھارتی فینز نے تنقید کے نشتر چلادیئے
ویمنز ٹی20ورلڈکپ کے دوران نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر ڈریسنگ روم میڈل تقسیم پر ہندوستانی کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ تنقید کی زد میں آگئی۔گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا، میچ کے بھارتی فیلڈرز کی جانب سے کئی کیچز ڈراپ کیے گئے جبکہ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ناقص پرفارمنس اور فلاپ بیٹنگ شو کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے اچھی فیلڈنگ پر جمائمہ روڈریگس کو میڈل سے نوازا گیا جس پر مداح چراغ پا ہوگئے اور ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔