simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دبئی(سپورٹس نیوز)آئی سی سی نے خواتین کرکٹرز کو سوشل میڈیا پر زہریلے مواد سے بچانے کیلئے اے آئی سافٹ ویئر لانچ کردیا۔اس اقدام کا مقصد ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران خواتین کرکٹرز کی ذہنی صحت کی حفاظت کرکے ایک محفوظ اور صحت مند آن لائن کمیونٹی کو یقینی بنانا ہے۔آئی سی سی نے کہا کہ 60 سے زائد کھلاڑی اس کا انتخاب کر چکے ہیں، جدید سافٹ ویئر نفرت انگیز تقریر، ہراساں کرنے اور تضحیک آمیز مواد کی شناخت کرکے خواتین کھلاڑیوں کو اس سے بچائے گا۔آئی سی سی ڈیجیٹل کے سربراہ فن بریڈشا نے کہا کہ ہم آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام شرکا اور شائقین کو ایک مثبت ماحول دینا چاہتے ہیں، کھلاڑیوں اور ٹیموں کو ہمارا نیا اقدام قبول کرتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔