simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کی حالیہ وائرل تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔میرا سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں حبا بخاری کی ہم ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر کھچوائی گی تصویر شیئر کی گئی تھی۔مذکورہ پوسٹ میں حبا بخاری کے لباس اور بیبی بمپ پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کے اہلخانہ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے میرا سیٹھی نے کہا کہ ایک عورت کے لیے حاملہ ہونا بیغیرتی نہیں ہے اور نہ ہی حمل کے ساتھ کام کرنا اور پیٹ کا نظر آنا بیغیرتی ہے۔میرا سیٹھی نے حبا بخاری کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سبز لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں اور اپنے لیے لباس کا انتخاب کرنا حبا کی اپنی مرضی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں وہ تمام خواتین بہت مضبوط اور قابلِ تحسین ہیں جو حمل کے دوران بھی کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور اپنے چہرے پر مسکراہٹ قائم رکھتی ہیں۔