simple-custom-post-order domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/faisaljahan/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسرائیل کی صیہونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا ۔
صیہونی حکومت کی جانب سے جاری کیے نقشے میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے علاوہ اردن، شام، لبنان اور دیگر عرب ممالک کو صیہونی ریاست کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے نام نہاد تاریخی صیہونی ریاست کے متنازع نقشے کی مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ ایسے بے بنیاد اور انتہاپسند اقدامات اسرائیلی حکام کے غاصبانہ ارادوں کو ظاہر کرتے ہیں، ایسے اقدامات قبضےکو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خود مختاری پر حملے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارادوں کا ظاہر کرتے ہیں، عالمی برادری خطے کے ممالک اور عوام پر جاری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دوسرے ممالک کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔