https://www.urdujaeza.com Sat, 19 Apr 2025 10:39:55 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.1 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png https://www.urdujaeza.com 32 32 اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال https://www.urdujaeza.com/archives/29362 https://www.urdujaeza.com/archives/29362#respond Sat, 19 Apr 2025 10:39:55 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29362 کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق […]

The post اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال first appeared on .

]]>

کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندزاد سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب امیر متقی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابل روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا دہشت گردی کا معاملہ پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی ایشوز پر تحفظات ہیں، ہمارے لیے پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی و اقتصادی اور تجارتی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جو پوری طرح استعمال نہیں ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے روابط میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان ریلوے لنک کے لیے افغانستان اہم ہے۔

The post اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29362/feed 0
کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے: وزیر مملکت برائے داخلہ https://www.urdujaeza.com/archives/29359 https://www.urdujaeza.com/archives/29359#respond Sat, 19 Apr 2025 10:26:33 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29359 فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا […]

The post کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے: وزیر مملکت برائے داخلہ first appeared on .

]]>
فیصل آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ کاروبار پر حملہ غیر اسلامی ہیں جن سے سختی سے نمٹیں گے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے  انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں،  پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو  وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ  نے مزید کہا کہ  پنجاب میں تشدد کے واقعات میں 142افراد گرفتار کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے جس میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

The post کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے: وزیر مملکت برائے داخلہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29359/feed 0
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا https://www.urdujaeza.com/archives/29356 https://www.urdujaeza.com/archives/29356#respond Fri, 18 Apr 2025 12:26:20 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29356 برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے […]

The post افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا first appeared on .

]]>
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔

سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوورکے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لیے تھے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا، جس سے بلیک مارکیٹ کو فروغ ملا۔

افغانستان کے شہر قندھار میں صحافی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک سال تک امریکی ہتھیاروں کی فروخت کھلی مارکیٹ میں ہوتی رہی، اب امریکی ہتھیاروں کی تجارت انڈرگراؤنڈ ہو رہی ہے۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑےگئے۔

The post افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29356/feed 0
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ https://www.urdujaeza.com/archives/29353 https://www.urdujaeza.com/archives/29353#respond Fri, 18 Apr 2025 12:22:04 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29353 کراچی: محکمہ موسمیات نے  اتوار سے شہر  قائد میں گرمی […]

The post کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ first appeared on .

]]>
کراچی: محکمہ موسمیات نے  اتوار سے شہر  قائد میں گرمی کی شدت میں اضافےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 اپریل کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر علاقوں میں  بھی24 اپریل سے ایک بار  پھر ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے

The post کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29353/feed 0
30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت داخلہ https://www.urdujaeza.com/archives/29349 https://www.urdujaeza.com/archives/29349#respond Fri, 18 Apr 2025 12:04:48 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29349 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا […]

The post 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت داخلہ first appeared on .

]]>
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے 30 اپریل کے بعد کوئی  ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی اور 30 اپریل کے بعد کوئی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ملازمت، گھر یا دکان کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، بات چیت کے لیے نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے۔

واضح رہے پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور یکم اپریل سے اب تک 40 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔

The post 30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت داخلہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29349/feed 0
جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ https://www.urdujaeza.com/archives/29346 https://www.urdujaeza.com/archives/29346#respond Fri, 18 Apr 2025 12:02:13 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29346 جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں […]

The post جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ first appeared on .

]]>
جناح اسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں کی جانب سے گزشتہ رات ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کے خلاف متاثرہ ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جناح اسپتال میں ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعے کے خلاف صدر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور تشدد، لڑائی جھگڑے اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق واقعہ رات ڈھائی بجے پیش آیا، جب ڈاکٹر شیوا رام کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ 12 افراد نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، وارڈ میں توڑ پھوڑ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد اپنے مریض کی لاش کو دوسرے وارڈ سے لے کر آئے اور اپنی کارروائی پر پردہ ڈالنے کے لیے ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

اہلخانہ کے مطابق 17 سالہ نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، اسپتال میں علاج بہتر نہیں کیا گیا جس کے باعث اسکی ہلاکت ہوئی جبکہ اسپتال حکام کے مطابق مریض کو سیپسس اور انفیکشن کے باعث تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹروں نے اسپتال میں احتجاج کیا اور او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا۔

احتجاجی ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

The post جناح اسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز کا بائیکاٹ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29346/feed 0
بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا https://www.urdujaeza.com/archives/29341 https://www.urdujaeza.com/archives/29341#respond Fri, 18 Apr 2025 11:58:51 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29341 بھارت میں ایک ظالم شخص نے اپنے پالتو کتے کے […]

The post بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا first appeared on .

]]>
بھارت میں ایک ظالم شخص نے اپنے پالتو کتے کے پاس آنے والے کتے کے چھوٹے بچوں کو بے دردی سے دیوار اور زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں معصوم جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا جہاں آشیش نامی ایک بزنس مین اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کیلئے نکلا ہوا تھا کہ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اس کے پالتو کتے نے آوارہ کتے کے بچوں کو دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ کتے کے 5 دن کے 5 بچے پارکنگ کے موجود تھے کہ آشیش نے انہیں دیکھ کر پہلے دیوار اور پھر زور سے زمین پر پٹخ دیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے معصوم بے زبان بچوں کو پتھر سے بھی مارا جس سے وہ سب مر گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اور اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے آشیش کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر پہلے تو اس نے اپنا جرم ماننے سے انکار کیا لیکن دوران تفتیش آشیش نے بتایا کہ اس نے کتے کے بچوں کو مارا ہے۔

آشیش نے بتایا کہ کتے کے بچے اس کے پالتو کتے کے قریب آرہے تھے جس پر کتے کے بچوں کو قتل کیا، آشیش سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ان بچوں نے کوئی نقصان پہنچایا جس پر اس نے انکار کیا۔

 پولیس کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پاس آوارہ کتوں کے خلاف کوئی شکایت ہے جس پر اس نے کہا کہ کبھی کبھار آوارہ کتے بھونکتے  اور حملہ کرتے ہیں۔

مزید براں پولیس نے بے زبان جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر آشیش کیخلاف  مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

The post بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29341/feed 0
سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک https://www.urdujaeza.com/archives/29338 https://www.urdujaeza.com/archives/29338#respond Fri, 18 Apr 2025 11:55:46 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29338 راولپنڈی: سوات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے […]

The post سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک first appeared on .

]]>
راولپنڈی: سوات میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 4 خوارج  ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات میں  خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جب کہ ہلاک خوارج دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

The post سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سوات میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29338/feed 0
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا https://www.urdujaeza.com/archives/29336 https://www.urdujaeza.com/archives/29336#respond Sat, 05 Apr 2025 07:28:23 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29336 وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سےٹیلیفونک  رابطہ کرکے […]

The post وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا first appeared on .

]]>
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف زرداری سےٹیلیفونک  رابطہ کرکے ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ہے۔

 کورونا میں مبتلا صدر آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

وزیر اعظم نے جمعہ کو صدر مملکت  سے رابطہ کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے صدر زرداری سے کہا کہ  پوری قوم آپ کی صحت کے لیےدعاگو ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علم بردار تھے ، جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ذوالفقارعلی بھٹو کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29336/feed 0
ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں https://www.urdujaeza.com/archives/29333 https://www.urdujaeza.com/archives/29333#respond Sat, 05 Apr 2025 07:25:58 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29333 کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا […]

The post ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں first appeared on .

]]>
کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی  (بی این پی)  ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے لیکن اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند  نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  سردار اختر مینگل کے ساتھ حکومتی کمیٹی نے 2 نشستیں کی ہیں، صوبائی حکومت نے انہیں سریاب روڈ پر جگہ کی پیشکش کی لیکن بی این پی ریڈ زون میں احتجاج کرنا چاہتی ہے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شاند رند کا کہنا تھا کہ بی این پی کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر چکی ہے، دفعہ 144 نافذ ہے، اگر  خلاف ورزی کی گئی تو قانون اپنا راستہ  لے گا۔

انھوں نے کہا کہ ہم اب بھی صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہےہیں، صوبائی حکومت کی کوشش یہی تھی کہ سیاسی ڈائیلاگ سے معاملے کو حل کیا جائے، دونوں اطراف کو لچک دکھانا ہوگی،   اگر اختر مینگل بضد رہیں گے تو حکومت کےپاس دیگر آپشنز موجود ہیں۔

 خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سردار اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا لانگ مارچ وڈھ سے شروع ہوا تھا تاہم مستونگ کے مقام پر راستے بند ہونے پر وہیں دھرنا دیا گیا تھا جو آج نویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

The post ریڈزون میں احتجاج کی اجازت نہیں first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29333/feed 0