کھیل - https://www.urdujaeza.com Sat, 05 Apr 2025 07:20:34 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.1 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png کھیل - https://www.urdujaeza.com 32 32 پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ https://www.urdujaeza.com/archives/29328 https://www.urdujaeza.com/archives/29328#respond Sat, 05 Apr 2025 07:20:34 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29328 ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ […]

The post پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ first appeared on .

]]>
ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر  کوئی بھی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی اور بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 50 رنز اسکور نہ کر سکا۔ کپتان محمد رضوان نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عبد اللہ شفیق اور طیب طاہر نے 33، 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5 اور جیکب ڈفی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک ایک وکٹ  مائیکل بریسویل، محمد عباس اور ڈیرل مچل کے حصے میں آئی۔

پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے بارش کے باعث گیلی آؤٹ فیلڈ سے متاثرہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے۔

کیوی کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4 اور نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق اننگز کی ابتدا ہی میں بیٹنگ کے دوران فیلڈر کی تھرو کی ہوئی گیند چہرے پر لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان نے 13 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 59 رنز بنا لیے ہیں، عبداللہ شفیق 26 اور بابر اعظم 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔

The post پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست، نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29328/feed 0
آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل، 10 اوورز میں ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیدی https://www.urdujaeza.com/archives/29222 https://www.urdujaeza.com/archives/29222#respond Wed, 26 Mar 2025 09:07:36 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29222 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے […]

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل، 10 اوورز میں ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیدی first appeared on .

]]>
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے تھے۔

جواب میں کیوی بلے بازوں نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 جب کہ صفیان مقیم اور محمد علی صفر ہی بناسکے۔  حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ جیکب ڈفی 2  ، بین سیرز  اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل، 10 اوورز میں ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیدی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29222/feed 0
آخری ٹی ٹوئنٹی: نیشم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ کے رکھ دیا، کیویز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف https://www.urdujaeza.com/archives/29216 https://www.urdujaeza.com/archives/29216#respond Wed, 26 Mar 2025 08:33:35 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29216 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں […]

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیشم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ کے رکھ دیا، کیویز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف first appeared on .

]]>
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان پر حاوی رہی۔

کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 جب کہ صفیان مقیم اور محمد علی صفر ہی بناسکے۔  حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ جیکب ڈفی 2  ، بین سیرز  اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیشم نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو اکھاڑ کے رکھ دیا، کیویز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29216/feed 0
آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی اوپنرز ناکام، 23 رنز پر دونوں پویلین لوٹ گئے https://www.urdujaeza.com/archives/29201 https://www.urdujaeza.com/archives/29201#respond Wed, 26 Mar 2025 06:59:47 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29201 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے […]

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی اوپنرز ناکام، 23 رنز پر دونوں پویلین لوٹ گئے first appeared on .

]]>
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔

ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

The post آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی اوپنرز ناکام، 23 رنز پر دونوں پویلین لوٹ گئے first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29201/feed 0
سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود https://www.urdujaeza.com/archives/29185 https://www.urdujaeza.com/archives/29185#respond Tue, 25 Mar 2025 07:40:04 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29185 پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا […]

The post سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود first appeared on .

]]>
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی انفرادی ہورہی ہے، بحیثیت بولنگ یونٹ نہیں ہورہی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک بولر اچھی بولنگ کرتا ہے تو دوسرا اس طرح پرفارمنس نہیں دیتا، تین کے تین بولرز ایک ساتھ پرفارم کریں تو اچھا ہوگا ۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں حارث نے بہت اچھی بولنگ کی، باقی نہیں کرسکے، نوجوانوں پرمشتمل ٹیم ہے،کھلاڑیوں کی انجری اور فائٹ اسپرٹ سب نے دیکھ لی، سیریز ہار گئے ہیں کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے، ماڈرن ڈے کرکٹ میں اب 160 اسکور نہیں ہوتا،180 یا 200 پلس ہی ہوتا ہے۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بدقسمت رہے ان کی گیند پر ٹاپ ایج ہوئے لیکن وکٹ نہیں ملی، نیوزی لینڈ آئے تو بہت چیلنجز کا سامنا تھا، کوشش ہوگی سیریز 3-2کرکے جائیں ، بیٹرز کو باؤنس اور پیس کا سامنا تھا، ماضی کی نسبت اب زیادہ باؤنس ہوتی ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بیٹر کو بتایا کہ پیس کے ساتھ لڑنا نہیں ہے اس کو استعمال صحیح کرنا ہے، بولرز کو بھی بتایا کہ یہاں اس طرح کی لینتھ رکھنی ہے ، ابرار کو آٹھ میچز ملے ہیں جو زیادہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کل بروز بدھ کو کھیلا جانا ہے، جب کہ قومی ٹیم سیریز ہار چکی ہے۔

The post سیریز ہارے ہیں، کسی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئے: بولنگ کوچ اظہر محمود first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29185/feed 0
دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم https://www.urdujaeza.com/archives/29127 https://www.urdujaeza.com/archives/29127#respond Thu, 20 Mar 2025 08:03:37 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29127 پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا […]

The post دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم first appeared on .

]]>
پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے ٹیم کی تشکیل نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے۔

آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا پاکستان ٹیم کم بیک کرے گی اور ٹیم سیریز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ممکن ہے ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا تشکیل نو کے مرحلے سے گزرنے کا مقصد یہ نہیں کہ جیتنا نہیں ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، جن کھلاڑیوں نے ملک سے باہر کم کرکٹ کھیلی ہو تو مسائل ہوں گے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا دو میچ ہار گئے تو لوگ ناراض ہیں، لوگ ہر وقت جیتتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، ہم بھی یہ ہی چاہتے ہیں لیکن کبھی تھوڑی دیر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کی کپتانی والی بات 4 سال پرانی ہو گئی، جو ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہتر تھی اس کو بھی 2 سال ہو گئے، 2 سال میں کرکٹ بدل گئی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی ٹیمیں الگ بننے لگی ہیں، ہم بھی ٹی ٹوئنٹی کی الگ ٹیم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عبوری ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا ایشیا کپ اور ورلڈ کپ دونوں اہم ایونٹ بھارت میں ہیں، ایشیا کی وکٹوں پر لمبے اسکور ہوتے ہیں جبکہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کنڈیشن میں سیریز آسان نہیں ہوتیں، نوجوان مشکل کنڈیشن میں کھیلیں گے تو اعتماد ملے گا، کھلاڑیوں کو مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو اعتماد ملے گا وہ ایشیا کی کنڈیشن میں بہت کام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ٹیم اصل تیاری تو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کررہی ہے، صائم ایوب اور فخر زمان جب اس ٹیم کو جوائن کریں گے تو اچھی ٹیم بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بولر کو 4 چھکے پڑ جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے، فاسٹ بولر کی کاکرکردگی بڑھتی رہنی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی کو بھی اپنی گیم کو بڑھانا ہو گا، شاہین شاہ آفریدی کو اگر انٹرنیشنل کرکٹ میں خود کو منوانا ہے تو اس کو اور بہتر کرنا پڑے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا نیوزی لینڈ میں چھوٹی باونڈریز ہیں، پاکستانی بیٹر اگر اوپر سے اچھا اسکور کریں گے تو جیت سکتے ہیں۔

The post دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29127/feed 0
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی، میچ 15 اوورز تک محدود رہا https://www.urdujaeza.com/archives/29077 https://www.urdujaeza.com/archives/29077#respond Tue, 18 Mar 2025 07:10:44 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29077 دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو […]

The post نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی، میچ 15 اوورز تک محدود رہا first appeared on .

]]>
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا، پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ نے 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم بارش کے باعث میچ فی اننگز 15،15 اوورز پر مشتمل  رہا۔

پاکستان کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلی وکٹ ایک رن پر گری جس میں اوپنر حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد حارث بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 19 کے مجموعے پر 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 50 رنز پر گری اور عرفان خان 11 نرز بناکر آؤٹ ہوئےجب کہ تیسری کے بعد چوتھی وکٹ 52 پر گری جس میں خوشدل شاہ صرف 2 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پرگری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہوگئے جب کہ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گریں، عبدالصمد 11 رنز بناسکے جب کہ نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

واضح رہے میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

The post نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست دیدی، میچ 15 اوورز تک محدود رہا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29077/feed 0
چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار https://www.urdujaeza.com/archives/29057 https://www.urdujaeza.com/archives/29057#respond Tue, 25 Feb 2025 08:51:48 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29057 راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں […]

The post چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار first appeared on .

]]>
راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔

پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔

The post چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29057/feed 0
چیمپئنز ٹرافی: سندھ حکومت پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائے گی https://www.urdujaeza.com/archives/29032 https://www.urdujaeza.com/archives/29032#respond Thu, 20 Feb 2025 08:12:14 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29032 کراچی: سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت […]

The post چیمپئنز ٹرافی: سندھ حکومت پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائے گی first appeared on .

]]>
کراچی: سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دیکھا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے، حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔

The post چیمپئنز ٹرافی: سندھ حکومت پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائے گی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29032/feed 0
قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی https://www.urdujaeza.com/archives/28932 https://www.urdujaeza.com/archives/28932#respond Thu, 06 Feb 2025 08:51:56 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28932 چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم […]

The post قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی first appeared on .

]]>
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام شیئر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل یعنی 7 فروری کی شام سات بجے ہو گی، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والوں کو کل کھانے پرمدعو کیا جائےگا۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے ورکرز کے اعزاز میں دوپہرکےکھانے کےانتظامات کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔

The post قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کا پروگرام سامنے آگیا، انٹری فری ہوگی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28932/feed 0