عالمی خبریں - https://www.urdujaeza.com Fri, 18 Apr 2025 12:26:20 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.1 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png عالمی خبریں - https://www.urdujaeza.com 32 32 افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا https://www.urdujaeza.com/archives/29356 https://www.urdujaeza.com/archives/29356#respond Fri, 18 Apr 2025 12:26:20 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29356 برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے […]

The post افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا first appeared on .

]]>
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑے گئے 5 لاکھ ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 5 لاکھ ہتھیار گم ہوئے، گم ہونے والے امریکی ہتھیار بیچ دیے گئے یا دہشت گرد گروپوں کو اسمگل کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی گیا، یو این رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ تنظیموں کو افغانستان میں امریکی ہتھیاروں تک رسائی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کو بتایا کہ فوجی ساز و سامان میں سے کم از کم نصف کا حساب نہیں دے سکتے۔

سلامتی کونسل کی کمیٹی کے اہلکار کا کہنا ہے افغانستان میں پانچ لاکھ کے قریب فوجی ساز و سامان کا کچھ پتا نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے 2021 میں افغانستان میں ٹیک اوورکے بعد تقریباً 10 لاکھ ہتھیار، فوجی ساز و سامان اپنے قبضے میں لیے تھے۔

افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرہ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار پورے طریقے سے محفوظ ہیں، اسمگلنگ یا نقصان کے دعووں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی 2023 کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے مقامی کمانڈروں کو امریکی ہتھیاروں کا 20 فیصد رکھنے کا حکم دیا، جس سے بلیک مارکیٹ کو فروغ ملا۔

افغانستان کے شہر قندھار میں صحافی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تقریباً ایک سال تک امریکی ہتھیاروں کی فروخت کھلی مارکیٹ میں ہوتی رہی، اب امریکی ہتھیاروں کی تجارت انڈرگراؤنڈ ہو رہی ہے۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی تعمیر نو پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے سیگار نے ہتھیاروں کی کم تعداد کی اطلاع دی، امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے 85 ارب ڈالر کے جدید امریکی ہتھیار افغانستان میں چھوڑےگئے۔

The post افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29356/feed 0
بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا https://www.urdujaeza.com/archives/29341 https://www.urdujaeza.com/archives/29341#respond Fri, 18 Apr 2025 11:58:51 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29341 بھارت میں ایک ظالم شخص نے اپنے پالتو کتے کے […]

The post بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا first appeared on .

]]>
بھارت میں ایک ظالم شخص نے اپنے پالتو کتے کے پاس آنے والے کتے کے چھوٹے بچوں کو بے دردی سے دیوار اور زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں معصوم جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا جہاں آشیش نامی ایک بزنس مین اپنے پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کیلئے نکلا ہوا تھا کہ اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں اس کے پالتو کتے نے آوارہ کتے کے بچوں کو دیکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آوارہ کتے کے 5 دن کے 5 بچے پارکنگ کے موجود تھے کہ آشیش نے انہیں دیکھ کر پہلے دیوار اور پھر زور سے زمین پر پٹخ دیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس نے معصوم بے زبان بچوں کو پتھر سے بھی مارا جس سے وہ سب مر گئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی اور اپارٹمنٹ کے مکینوں کی جانب سے آشیش کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی جس پر پہلے تو اس نے اپنا جرم ماننے سے انکار کیا لیکن دوران تفتیش آشیش نے بتایا کہ اس نے کتے کے بچوں کو مارا ہے۔

آشیش نے بتایا کہ کتے کے بچے اس کے پالتو کتے کے قریب آرہے تھے جس پر کتے کے بچوں کو قتل کیا، آشیش سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ان بچوں نے کوئی نقصان پہنچایا جس پر اس نے انکار کیا۔

 پولیس کی جانب سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پاس آوارہ کتوں کے خلاف کوئی شکایت ہے جس پر اس نے کہا کہ کبھی کبھار آوارہ کتے بھونکتے  اور حملہ کرتے ہیں۔

مزید براں پولیس نے بے زبان جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر آشیش کیخلاف  مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

The post بھارت: ظالم شخص نے پالتو کتے کے پاس آنے والے آوارہ کتے کے بچوں کو دیوار پر پٹخ کر مار ڈالا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29341/feed 0
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے https://www.urdujaeza.com/archives/29321 https://www.urdujaeza.com/archives/29321#respond Fri, 04 Apr 2025 05:57:05 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29321 غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری  ہیں جس […]

The post غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے first appeared on .

]]>
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری  ہیں جس میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 112 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں دار الارقم اسکول پر حملہ کیا جس میں بچوں اور خواتین سمیت 33 فلسطینی پناہ گزین شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں اب تک کم از کم 50 ہزار 523 فلسطینی شہید اورایک لاکھ 14 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فسلطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا جس میں غزہ میں  دار الارقم اسکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کرکے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔

The post غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 112 فلسطینی شہید ہوگئے first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29321/feed 0
بھارت: ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی متنازع ‘وقف ترمیمی بل’ کی مخالفت کردی https://www.urdujaeza.com/archives/29317 https://www.urdujaeza.com/archives/29317#respond Fri, 04 Apr 2025 05:52:49 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29317 نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد […]

The post بھارت: ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی متنازع ‘وقف ترمیمی بل’ کی مخالفت کردی first appeared on .

]]>
نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا سے منظور ہونے کے بعد متنازع وقف ترمیمی بل ایوان بالا راجیا سبھا میں بھی پیش کر دیا گیا۔ 

بھارتی لوک سبھا نے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیش کردہ متنازع ’وقف ترمیمی بل‘ منظور کر لیا تھا جس کی کانگریس ارکان کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق متنازع بل کو اب بھارتی ایوان بالا راجیا سبھا میں بھی پیش کردیا گیا ہے جہاں بل کی منظوری کےلیے 236 اراکین میں سے119اراکین کی حمایت درکارہوگی۔

دوسری جانب متنازع وقف ترمیمی بل کےخلاف کانگریس کے بعد اب سخت  گیر ہندو تنظیم شیوسینا بھی بول پڑی ہے۔

 ایوان بالا میں مہاراشٹرا سے شیوسینا کے رکن سنجے راوت نے کہا مودی حکومت مسلمانوں کے بارے میں اتنی فکرمند ہو رہی ہے جتنا شاید محمد علی جناح بھی نہیں ہوئے ہوں گے۔

شیوسینا  رکن اسمبلی نے کہا مسلمانوں کو دہشتگرد اور غدار کہنے والی بےجے پی کا مسلمانوں کی وقف جائیدادیں بیچ کرمسلمان لڑکیوں کی شادی کروانےکا اعلان دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

The post بھارت: ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی متنازع ‘وقف ترمیمی بل’ کی مخالفت کردی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29317/feed 0
کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان https://www.urdujaeza.com/archives/29310 https://www.urdujaeza.com/archives/29310#respond Fri, 04 Apr 2025 05:46:43 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29310 کینیڈا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف […]

The post کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان first appeared on .

]]>
کینیڈا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے اعلان کے بعد امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے کہا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کر دے گی۔

ادھر آئی ایم ایف نے بھی امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سست شرح نمو کے وقت عالمی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرے۔

یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے ’بڑا دھچکا‘ قرار دیتے ہوئے جوابی اقدامات کی تیاری کا اعلان کردیا جبکہ فرانسیسی حکومت نے کہا کہ یورپ کے ساتھ مل کر ٹرمپ ٹیرف کا جواب دیں گے۔

اس کے علاوہ چین نے  نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور اسی حوالے سے جاپانی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا اقدام غیر منصفانہ ہے۔

The post کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29310/feed 0
اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید https://www.urdujaeza.com/archives/29286 https://www.urdujaeza.com/archives/29286#respond Sat, 29 Mar 2025 07:19:43 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29286 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  غزہ کے مختلف حصوں پر […]

The post اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  غزہ کے مختلف حصوں پر اسرائیل کی شدید بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نے غزہ کی مارکیٹ سمیت  مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

The post اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29286/feed 0
اسرائیلی فورسز کے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملے، 40 فلسطینی شہید https://www.urdujaeza.com/archives/29264 https://www.urdujaeza.com/archives/29264#respond Fri, 28 Mar 2025 07:20:37 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29264 اسرائیل نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ  […]

The post اسرائیلی فورسز کے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملے، 40 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
اسرائیل نے مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ  کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے راشن تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی.

اسرائیلی فورسز نے  مارکیٹ سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ہفتوں سے غزہ میں ہر طرح کے امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے سے فلسطینی رمضان میں شدید بھوک و افلاس کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے  اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے 80 فیصد سے زائد امداد کی نقل و حمل روک رکھی ہے۔

ادھر لبنان میں بھی ڈرون حملوں کے دوران حزب اللہ کمانڈر سمیت 4 افراد کوشہید کردیا گیا۔

دوسری جانب یمن پر امریکی حملے جاری ہیں اور چند گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر 37 حملے کیے گئے۔

The post اسرائیلی فورسز کے غزہ کی مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں پر حملے، 40 فلسطینی شہید first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29264/feed 0
‘پیوٹن جلد مر جائیں گے’، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی https://www.urdujaeza.com/archives/29261 https://www.urdujaeza.com/archives/29261#respond Fri, 28 Mar 2025 07:17:19 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29261 یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے حیران کن پیشگوئی […]

The post ‘پیوٹن جلد مر جائیں گے’، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی first appeared on .

]]>
یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے حیران کن پیشگوئی کہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد مرجائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے بدھ کو ایک انٹرویو میں پیشگوئی کی کہ پیوٹن کی صحت خراب ہورہی ہے اور وہ جلد وفات پاجائیں گے۔

یوکرینی صدر  نے  کہا کہ پیوٹن جلد مر جائیں گے، یہ ایک حقیقت ہے اور یہ سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ پیوٹن اپنی موت تک اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں اور مغرب کے ساتھ براہ راست تصادم کے خواہاں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ کیوں سمجھتے ہیں کہ 72 سالہ روسی صدر اپنی زندگی کے اختتام کے قریب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے پیوٹن کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، خاص طور پر جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا۔ تاہم، کریملن نے ان افواہوں کی کئی بار تردید کی ہے اور پیوٹن کی خراب صحت کے کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔

اکتوبر میں پیوٹن کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے ہاتھوں پر کچھ نشانات دیکھے گئے تھے  جب وہ فوجیوں سے ملاقات کر رہے تھے، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ پیوٹن کا کینسر کا علاج ہو رہا ہے۔ تاہم، ان نشانات کی اصل وجہ واضح نہیں ہو سکی۔

اس کے علاوہ یہ بھی افواہیں پھیل چکی ہیں کہ پیوٹن کو فالج یا اعصابی بیماری پارکنسن لاحق ہو سکتی ہے۔

زیلنسکی کا پیوٹن کے حوالے سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا  جب روس اور یوکرین کے وفد نے منگل کو سعودی عرب میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد توانائی تنصیبات پر حملےاور بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ 2022 میں روسی انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر  پیوٹن صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے کیونکہ ان میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 روسی فیڈرل سکیورٹی سروس کے افسر نے دعویٰ کیا تھا کہ  پیوٹن دن با دن اپنی بینائی کھو رہے ہیں جبکہ کینسر کے وجہ سے وہ 3 سال مزید زندہ رہیں گے۔

The post ‘پیوٹن جلد مر جائیں گے’، یوکرینی صدر کی حیران کن پیشگوئی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29261/feed 0
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین حامی غیر ملکی طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، ویزے منسوخ https://www.urdujaeza.com/archives/29253 https://www.urdujaeza.com/archives/29253#respond Fri, 28 Mar 2025 07:09:52 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29253 امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کے […]

The post امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین حامی غیر ملکی طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، ویزے منسوخ first appeared on .

]]>
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے حامی غیر ملکی طلبہ کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تصدیق کی ہے کہ ٹفٹس یونیورسٹی کی ترک طالبہ رومیسہ اوزترک کا ویزہ منسوخ کردیا گیا ہے، رومیسہ کو گزشتہ روز میسا چیوسٹس میں گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے الباما یونیورسٹی کے ایرانی طالب علم کو حراست میں لینے اور ویزہ منسوخ کرنے کی تصدیق کردی

The post امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطین حامی غیر ملکی طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، ویزے منسوخ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29253/feed 0
اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالبعلم گرفتار https://www.urdujaeza.com/archives/29242 https://www.urdujaeza.com/archives/29242#respond Thu, 27 Mar 2025 07:47:14 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29242 اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آواز […]

The post اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالبعلم گرفتار first appeared on .

]]>
اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی ریاست میساچوسٹس کی ٹفٹس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ترک طالبہ رومیسہ کو امریکی امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا۔

رومیسہ روزہ افطار کرنے جا رہی تھیں کہ نقاب پوش، سادہ کپڑوں میں افسران اسے ہتھکڑی لگا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

رپورٹس کے مطابق رومیسہ نے فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔

یونیورسٹی کے صدر کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ رومیسہ کا ویزا ختم کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے طالب علموں کے امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

The post اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے پر امریکا میں ایک اور طالبعلم گرفتار first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29242/feed 0