کاروبار - https://www.urdujaeza.com Fri, 04 Apr 2025 05:48:49 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.1 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png کاروبار - https://www.urdujaeza.com 32 32 جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم https://www.urdujaeza.com/archives/29314 https://www.urdujaeza.com/archives/29314#respond Fri, 04 Apr 2025 05:48:49 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29314 لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز […]

The post جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم first appeared on .

]]>
لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

 نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ حکومت کا آخری نہیں پہلا اعلان ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ابھی بہت گنجائش ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے ہمارےمطالبے کو جائزسمجھ کرآئی پی پیز سے بات چیت کے لیے معاہدہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہوناچاہیے، ‘حق دو عوام کو’ تحریک آگے بڑھائیں گے، نوجوانوں کے لیے پیغام ہے جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔

The post جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29314/feed 0
پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ https://www.urdujaeza.com/archives/29062 https://www.urdujaeza.com/archives/29062#respond Wed, 26 Feb 2025 08:15:30 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=29062 اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے  تاجروں کے […]

The post پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ first appeared on .

]]>
اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے  تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کردیا۔ 

چیف آرگنائزر  پاکستان بزنس فورم احمد جواد نے حکومت سے تاجروں کے لیے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دوست اسکیم کے مطلوبہ نتائج سامنے نہیں آسکے۔

پاکستان بزنس فورم کے رہنما نے کہا بڑے دکاندارپر ماہانہ 20 ہزار اور چھوٹے دکاندار پر10 ہزار روپے ٹیکس کی سفارش کی ہے جب کہ گاؤں اور چھوٹے قصبوں کےدکانداروں پر 5 ہزارفکسڈ ٹیکس نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہداف پورے کرنے کے لیے فکسڈ ٹیکس کی وصولی بجلی بلوں سےکی جاسکتی ہے، فکسڈ ٹیکس دینے کے بعد تاجر سے کسی قسم کا مزید سوال نہ ہو۔

پاکستان بزنس فورم نے مطالبہ کیا کہ اگر معیشت چلانی ہے تو بغیر دباؤ کے فکسڈ ٹیکس رجیم کو نافذ کیا جائے۔

The post پاکستان بزنس فورم کا تاجروں کیلئے بجٹ میں فکسڈ ٹیکس رجیم لانے کا مطالبہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/29062/feed 0
پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر آگیا https://www.urdujaeza.com/archives/28354 https://www.urdujaeza.com/archives/28354#respond Tue, 17 Dec 2024 06:21:05 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28354 پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر […]

The post پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر آگیا first appeared on .

]]>
پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر آگیا۔ کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔

پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز دن رہا اور سوموار کو 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 169 پر بند ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار  ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی  انڈیکس میں 766 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 936 پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مزید تیزی آئی ہے۔ اور 64 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

The post پی ایس ایکس انڈیکس میں تیزی نئی بلند سطح پر آگیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28354/feed 0
شرح سود میں سٹیٹ بینک نے دو فیصد کمی کر دی https://www.urdujaeza.com/archives/28351 https://www.urdujaeza.com/archives/28351#respond Mon, 16 Dec 2024 11:55:11 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28351 شرح سود میں سٹیٹ بینک نے دو فیصد کمی کر […]

The post شرح سود میں سٹیٹ بینک نے دو فیصد کمی کر دی first appeared on .

]]>
شرح سود میں سٹیٹ بینک نے دو فیصد کمی کر دی

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق اسٹیٹ بینک  نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے

مانیٹری پالیسی کمیٹی اسٹیٹ بینک کی مسلسل پانچویں مرتبہ شرح سود کم کی ہے۔

The post شرح سود میں سٹیٹ بینک نے دو فیصد کمی کر دی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28351/feed 0
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ https://www.urdujaeza.com/archives/28229 https://www.urdujaeza.com/archives/28229#respond Thu, 12 Dec 2024 06:20:51 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28229 اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی آئی […]

The post پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ first appeared on .

]]>
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے ایگزیکٹو کمیٹی آئی ایف ای ایم (IFEM) کے اجلاس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ آئل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کا اثر ای ایسکرو (ESCROW) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا جو ریفائنریوں کے اپ گریڈ منصوبوں کے لیے استعمال ہوگا، یہ ایک عارضی انتظام ہوگا اور آئندہ بجٹ تک جاری رہے گا۔

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں اوگرا (OGRA) کو آئی ایف ای ایم میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لینے اور پیٹرولیم ڈویژن کو خلاصہ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی، جو ای سی سی (ECC) کے سامنے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاہم، پارکو (PARCO)، جو مارکیٹ کا 48 فیصد حصہ رکھتا ہے، آئی ایف ای ایم میں اضافے کے خلاف ہے اور اسے عارضی انتظام قرار دیتا ہے۔

اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کو ہدایت دی گئی کہ مقامی ریفائنریوں کے 5 سے 6 ارب ڈالر کے اپ گریڈ منصوبوں کو شروع کرنے کے لیے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل منصوبہ پیش کرے۔
(IFEM) کے اجلاس میں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ آئل ڈھائی روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28229/feed 0
سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا: وزیر خزانہ https://www.urdujaeza.com/archives/28064 https://www.urdujaeza.com/archives/28064#respond Sat, 07 Dec 2024 11:42:22 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28064 کراچی: وزیر خزنہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس […]

The post سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا: وزیر خزانہ first appeared on .

]]>
کراچی: وزیر خزنہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا۔ 

کراچی میں اوورسیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ  حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور  مہنگائی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہتر  زرمبادلہ کما رہی ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے، ملٹی نیشنلز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، پرائیویٹ سیکٹرکا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، انہوں نے ہی معیشت کو لیڈ کرناہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 35 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آنے کا امکان ہے، مشکل دور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہونے سے کنٹرول ہوتا ہے،  آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2.2 ارب روپے یومیہ خسارے والے اداروں کو چلا جاتا ہے، سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا، 6 برس میں 6 ٹریلین روپوں کا نقصان ہواہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپس سیل کیے ہیں۔

The post سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا: وزیر خزانہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28064/feed 0
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ https://www.urdujaeza.com/archives/27984 https://www.urdujaeza.com/archives/27984#respond Fri, 06 Dec 2024 06:10:45 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27984 کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں […]

The post ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ first appeared on .

]]>
کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 29 نومبر تک  54.40 کروڑ ڈالر اضافے سے 16.6 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر اضافے سے 12 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.6 ارب ڈالر  ہوگئے۔

The post ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27984/feed 0
پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز سے زائد ہوگئی https://www.urdujaeza.com/archives/27963 https://www.urdujaeza.com/archives/27963#respond Thu, 05 Dec 2024 09:52:13 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27963 ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار […]

The post پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز سے زائد ہوگئی first appeared on .

]]>
ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قدر تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ڈالرز (2 کروڑ 77 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قیمت ابھی ایک لاکھ 2 ہزار ڈالرز (2 کروڑ 85 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے کچھ زیادہ ہے۔

2024 کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں 140 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

بٹ کوائن نے ایک لاکھ ڈالرز کی حد اس وقت عبور کی جب دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ایٹکنز کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سربراہ مقرر کیا، جو کرپٹو کرنسیوں پر پابندیوں کو نرم کرنے کے حامی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کرپٹو کرنسیوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے موجودہ سربراہ Gary Gensler کو تبدیل کر دیں گے جو ڈیجیٹل کرنسیوں کے خلاف کافی سخت اقدامات کرتے رہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں بٹ کوائن کی قدر میں کئی بار تیزی سے اضافہ اور پھر اچانک کمی کو دیکھا گیا ہے۔

مگر ماہرین کے مطابق اس وقت کرپٹو کرنسیوں کی قدر کا انحصار امریکی پالیسیوں پر ہے، ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ بٹ کوائن کی قدر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

4 دسمبر کو یو ایس فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاؤل نے کہا کہ بٹ کوائن سونے کی طرح ہے بس یہ ورچوئل یا ڈیجیٹل ہے۔

انہوں نے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ لوگ اسے ادائیگیوں کے لیے استعمال نہیں کرتے یا اسے ڈالر کا حریف تصور نہیں کیا جاسکتا، وہ درحقیقت سونے کا حریف ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ 4 برس کی سیاسی کشمکش کے بعد ہم بٹ کوائن سمیت تمام ڈیجیٹل معاشی نظام کو مرکزی مالیاتی دھارے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

کسی زمانے میں بٹ کوائن کو فراڈ قرار دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیجیٹل اثاثوں کے پرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ امریکا کو ‘دنیا کا کرپٹو دارالحکومت’ بنایا جائے گا۔

ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کے حق میں متعدد اقدامات کیے جائیں گے، جیسے نیشنل اسٹرٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا قیام عمل میں آسکتا ہے جبکہ کرپٹو کرنسیوں کی ٹرانزیکشن کو ٹیکس فری قرار دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے کہ بٹ کوائن کو 2008 میں ایک گمنام فرد Satoshi Nakamoto نے متعارف کرایا تھا جو ایسا مالیاتی ذریعہ فراہم کرنا چاہتے تھے جو حکومتی اور بینکوں کے کنٹرول سے باہر ہو۔

The post پہلی بار بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز سے زائد ہوگئی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27963/feed 0
PSX 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا https://www.urdujaeza.com/archives/27872 https://www.urdujaeza.com/archives/27872#respond Wed, 04 Dec 2024 07:55:35 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27872 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت تیزی […]

The post PSX 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا first appeared on .

]]>
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروباری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ابتدا میں ہی 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 496 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 5 ہزار 55 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 1284 پوائنٹس اضافے سے 104559 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں ایک ارب 76 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 145 ارب روپے بڑھ کر 13252 ارب روپے رہی۔

The post PSX 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27872/feed 0
معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیر خزانہ https://www.urdujaeza.com/archives/27861 https://www.urdujaeza.com/archives/27861#respond Wed, 04 Dec 2024 07:09:28 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27861 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے […]

The post معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیر خزانہ first appeared on .

]]>
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اب ہمیں معاشی استحکام کی بنیادوں کو مستحکم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا مہنگائی کی شرح 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا نجی شعبے خصوصاً ہاؤسنگ کا معیشت میں اہم کردار ہے، حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

The post معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ وزیر خزانہ first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27861/feed 0