جنوبی پنجاب - https://www.urdujaeza.com Wed, 08 Jan 2025 18:12:14 +0000 ur hourly 1 https://wordpress.org/?v=6.8.1 https://www.urdujaeza.com/wp-content/uploads/2023/06/cropped-Urdu-Jaiza-2-32x32.png جنوبی پنجاب - https://www.urdujaeza.com 32 32 ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس جواد حسن نےشجرکاری کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی https://www.urdujaeza.com/archives/28653 https://www.urdujaeza.com/archives/28653#respond Wed, 08 Jan 2025 18:12:14 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=28653 ملتان( ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج […]

The post ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس جواد حسن نےشجرکاری کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی first appeared on .

]]>
ملتان( ) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اور شجرکاری کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے بعد متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول عوام کا بنیادی حق ہے. ملتان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں اور محکموں کو مربوط اور منظم انداز سے اقدامات کرتے ہوئے ماحولیاتی مینجمنٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل بنیادوں پر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے. سینئر جج نے کہا کہ شجرکاری مہم کے لیے مزید اقدامات اور آلودگی کے خاتمے کیلئے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ ملتان کو "گرین سٹی” اور موٹر وے ایم 3 کے اطراف کو ماحول دوست "گرین کوریڈور” بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اور محکمے بھرپور طریقے اقدامات کریں. اس حوالے سے ہر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں ایک فوکل پرسن نامزد کیا جائے اور ماہانہ بنیادوں پر تمام متعلقہ محکمے رپورٹ عدالت عالیہ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں تاکہ کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے. مسٹر جسٹس جواد حسن نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے اور روک تھام کے لئے حکومتی اداروں کی طرف سے اقدامات اور کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ بھرپور شجر کاری مہم، ماحولیاتی قوانین اور ضابطوں کا نفاذ اور فضائی آلودگی کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں مگر ابھی بھی ملتان میں بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید کاوشوں اور اقدامات کی ضرورت ہے. فضائی آلودگی، سموگ اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات ناکافی ہیں. وقت کی ضرورت ہے کہ مزید اقدامات کئے جائیں.
عدالت نے درخواست گزار کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ پاکستانی بچوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے اہم مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے۔ مناسب نشوونما، ترقی، خوراک اور بہتر تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے. تاہم درخواست گزار کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سے پہلے متعلقہ اداروں اور محکموں کے پاس جانا چاہئے تھا.
عدالت میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کی طرف سے سیکرٹری سروسز ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ انجینئر امجد شعیب ترین نے پیش ہو کر بتایا کہ 12 محکموں اور دیگر مرکزی ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے. جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے. کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ حکومت نے سموگ کی روک تھام اور تدارک کے مختلف پالیسیاں اور ہدایات جاری کی ہیں جس پر عمل کر تے ہوئے سموگ کے خاتمے اور روک تھام کے اہم اقدامات کیے گئے ہیں. خطرناک دھواں چھوڑنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں. شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے. کمشنر ملتان مریم خان نے مزید بتایا کہ جاپان کی طرز پر میاواکی فارسٹ بھی لگائے جا رہے ہیں. ملتان میں عام خاص باغ اور قلعہ کہنہ قاسم پر میاواکی فارسٹ لگائے گئے ہیں. سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ رانا سلیم احمد خاں نے بھی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے اپنے محکموں اور اداروں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی. عدالت نے ایم ڈی اے اور پی ایچ اے کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا. اور حکم دیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے طویل المدتی اقدامات کئے جائیں. عدالت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران نے بتایا کہ موٹر وے ایم 3 کے اطراف میں ہارٹیکلچر پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت تمام انٹر چینجز، ریسٹ ایریاز، سروس ایریاز میں بھی شجر کاری کی جارہی ہے. اور موٹر وے اطراف باڑ کے بھی پودے لگائے جارہے ہیں. واضح رہے کہ رٹ پٹیشن محمد طاہر جمیل ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی تھی.

The post ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس جواد حسن نےشجرکاری کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/28653/feed 0
ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی https://www.urdujaeza.com/archives/27759 https://www.urdujaeza.com/archives/27759#respond Sat, 30 Nov 2024 06:59:05 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27759 بورے والا میں خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے […]

The post ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی first appeared on .

]]>
بورے والا میں خاتون کی ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق بورے والا کے نواحی علاقے عزیز آباد میں خاتون نے گیس سلینڈر سے کمرے کے اندر چولہا جلا رکھا تھا، بچے کے دودھ کے لیے چولہا جلایا لیکن بند کرنا بھول گئی جس سے کمرے میں آگ لگ گئی جس نے پردوں اور فرنیچر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گھر میں آتشزدگی کے باعث 24 سالہ دانش رضا، اس کا 2 سالہ اور 6 ماہ کا بیٹا جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 22 سالہ بیوی ذکیہ بتول شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو 1122 نے گھر میں لگی آگ پر قابو پایا اور متاثرہ خاتون کو نشتر اسپتال ملتان ریفر کیا گیا تاہم خاتون بھی دوران علاج دم توڑ گئی۔

The post ذرا سی غفلت خاندان کے 4 افراد کی موت کی وجہ بن گئی first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27759/feed 0
اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں، سابق صوبائی وزیر آصف خان منیس https://www.urdujaeza.com/archives/26962 https://www.urdujaeza.com/archives/26962#respond Mon, 21 Oct 2024 12:03:22 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26962 اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں […]

The post اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں، سابق صوبائی وزیر آصف خان منیس first appeared on .

]]>
اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں، سابق صوبائی وزیر آصف خان منیس
چوک میتلا (کرائم رپورٹر)اے ایس بی ایف کی کاوش سے فری ائی میڈیکل کیمپ کا قیام علاقہ کے لوگوں کے لئے باعث فخر ہے فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں سابق صوبائی منسٹر آصف خان منیس کی تین روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کے وزٹ کے دوران گفتگو تفصیل کے مطا بق گزشتہ روز،تحصیل میلسی ٹبہ سلطان پور کی قد آور سیاسی شخصیت سابقہ صوبائی منسٹر محکمہ لائیو سٹاک و سپیشل ایجوکیشن پنجاب،آصف سعید احمد خان منیس نیاے ایس بی ایف کے زیر اہتمام کمیونٹی سنٹر(ڈیرہ حاجی فیاض حسین تھہیم)ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی ضلع وھاڑی میں دسویں تین روزہ اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا،جن کا استقبال حاجی فیاض حسین تھہیم کے بیٹے محمد عمرفیاض تھہیم اور ابوبکر فیاض تھہیم نے کیا…اور ڈاکٹرز،سٹاف،اور والنٹئیرز فورس سے ملاقات کی.اس موقعہ پر آصف سعید احمد خان منیس نے کیمپ میں آئے سینکڑوں لوگوں ڈاکٹرز،سٹاف والنٹئیرز فورس کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ اے ایس بی ایف ہمارے علاقہ کی شان ہے اور حاجی فیاض حسین تھہیم آج کے اس نفسا نفسی اور مہنگائی کے دور میں کسی نعمت سے کم نہیں،حاجی فیاض حسین تھہیم انسانیت کیلئے ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں جو اپنی استطاعت سے بھی بڑھ کر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مستحق لوگوں کی مدد کر رہے ہیں.آصف سعید احمد منیس نے مزید کہا کہ اتنے بڑے تاریخ ساز فلاحی ایونٹ اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ کا مسلسل کئی سالوں سے انعقاد حاجی فیاض حسین تھہیم کا بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں.میں حاجی فیاض حسین تھہیم،ان کے بیٹے عمرفیاض تھہیم،ابوبکر فیاض تھہیم اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنھوں نے اتنا بڑا فلاحی ایونٹ ناصرف آرگنائز کروایا بلکہ نظم و ضبط سے کامیابی سے ہمکنار بھی کروایا.اللہ رب العزت ہمارے پیارے بھائی حاجی فیاض حسین تھہیم کے جذبے کو ہمیشہ سلامت رکھے…

The post اے ایس بی ایف فری آئی میڈیکل کیمپ سے ہزاروں مریض شفا یاب ہوتے ہیں، سابق صوبائی وزیر آصف خان منیس first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26962/feed 0
ملتان:وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔مریم اورنگزیب https://www.urdujaeza.com/archives/26965 https://www.urdujaeza.com/archives/26965#respond Mon, 21 Oct 2024 12:42:31 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26965 ملتان:وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا […]

The post ملتان:وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔مریم اورنگزیب first appeared on .

]]>
ملتان:وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔مریم اورنگزیب
وزیر اعلی پنجاب عوام الناس کو ریلیف اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقتصادی مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔سموگ ایک زہرِ قاتل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل و ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سنئیر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگ زیب نے محکمہ زراعت کے تحت ایگریکلچر ہاس میں کسان کارڈ کو فعال کرنے اوراینٹی سموگ سکواڈکے قیام کے افتتاح کیلئے منعقدہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت تمام محکموں کو خصوصی ٹاسک سونپے گئے ہیں۔سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت پہلے مر حلہ میں کاشتکاروں کو 5 ارب روپے کی لاگت سے60 فیصد سبسڈی پر 5 ہزارسپر سیڈرز فراہم کئے جا رہے ہیں جس کی مدد سے دھان کی باقیات کو کارآمد بنایا جائے گا۔ دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت آج اینٹی سموگ سکواڈ کا قیام کر دیا گیا ہے جو تحصیل کی سطح پر دھان کاشت کرنے والے علاقوں میں نہ صرف کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کرے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے سموگ کنٹرول کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے۔ عوام الناس سموگ کا سبب بننے والے واقعات کے متعلق فون نمبر1373 پر کال کر کے رپورٹ کر سکتے ہیں۔اس موقع پر صو بائی وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔وزیر اعلی کسان کارڈ خریداری کیلئے فعال کر دئیے گئے ہیں جو چھوٹے کاشتکاروں کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار مڈل مین کے شکنجے سے نجات حاصل کر سکیں گے۔ اس کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو سالانہ150 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے 80 فیصد ایسے درخواست گزار ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ زرعی قرضہ وصول کیا ہے۔گزشتہ حکومت نے زراعت اور کاشتکاروں کے نام پر اپنی سیاست چمکائی ہے مگر موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔موجودہ حکومت نے مالی سال2024-25کے بجٹ میں زراعت کیلئے گزشتہ سال کی نسبت250فیصدزیادہ بجٹ مختص کیا ہے۔اس کے علاوہ وزیر اعلی پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت محکمہ زراعت نے پہلی بار سموگ پالیسی وضع کی ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت سپر سیڈرز مہیا کئے جا رہے ہیں اور آج اینٹی سموگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اس سکواڈ کے افسران کو خصوصی اختیارات تقویص کئے گئے ہیں۔یہ سکواڈ نہ صرف فصلوں کی باقیات کو آگ نہ لگانے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے بلکہ ایسے کسی بھی واقع میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کیلئے امسال صوبہ پنجاب میں دھان کے زیرکاشت66 لاکھ ایکڑ رقبہ لایا گیا تھا اوراب اس کی کٹائی کا عمل جاری ہے۔سموگ کنٹرول کیلئے متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دھان کی کاشت کے علاقوں میں کل22 اینٹی سموگ سکواڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور انہیں خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں جس سے یہ سکواڈ آٹ ریچ سرگرمیوں کو بہتر طور پر سرانجام دے گا اور سموگ کنٹرول میں معاون ثابت ہوگا۔اس کے علاوہ کسان کارڈ فعال ہونے سے کاشتکار گندم کے زرعی مداخل کی فوری خرید کرنے کے قابل ہوں گے اور مڈل مین کے استحصال سے بچ پائیں گے۔ تقریب میں چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت ذوالفقار علی شاہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری،صدر بینک آف پنجاب کے علاوہ محکمہ زراعت پنجاب و دیگر متعلقہ محکموں کے اعلی افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

The post ملتان:وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کاشتکاروں کی معاشی خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔مریم اورنگزیب first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26965/feed 0
وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور گینگ سے 20لاکھ مالیتی موٹر سائیکلیں، گاڑی برآمد https://www.urdujaeza.com/archives/26926 https://www.urdujaeza.com/archives/26926#respond Sat, 19 Oct 2024 11:37:52 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26926 وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور […]

The post وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور گینگ سے 20لاکھ مالیتی موٹر سائیکلیں، گاڑی برآمد first appeared on .

]]>
وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور گینگ سے 20لاکھ مالیتی موٹر سائیکلیں، گاڑی برآمد
وہاڑی:ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن،ہارون عرف ڈاکٹر گینگ گرفتار 20 لاکھ 65 ہزار مالیتی 12 عدد موٹر سائیکلز اور ایک مہران کار برآمد 13 مقدمات یکسو ،علاقے کے لوگوں کا زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین ،عوام کے جان و مال کے دشمن کسی ریایت کے مستحق نہیں بلا تفریق سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ایس ایچ او مظہر فرید گوندل تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی ہدایت اور ڈی ایس پی اشرف تبسم کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ دانیوال مظہر فرید گوندل نے موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ممبران کو گرفتار کر کے 13 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 20 لاکھ 65 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا، گرفتار گینگ کے ممبران میں ہارون ، عباس اور عادل شامل ہیں جن سے 12 عدد موٹر سائیکل اور 1 مہران کار برآمد کی گئی اس موقع پر ایس ایچ او مظہر فرید گوندل کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں،عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

The post وہاڑی : ایس ایچ او تھانہ دانیوال کی کارروائی، چور گینگ سے 20لاکھ مالیتی موٹر سائیکلیں، گاڑی برآمد first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26926/feed 0
معروف سماجی تنظیم اے ایس بی ایف کے زیر اہتمام دسویں فری آئی کیمپ کا افتتاح عمر فیاض تھہیم نے کیا https://www.urdujaeza.com/archives/26930 https://www.urdujaeza.com/archives/26930#respond Sat, 19 Oct 2024 12:05:11 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26930 چوک میتلا (کرائم رپورٹر )معروف سماجی تنظیم اے ایس بی […]

The post معروف سماجی تنظیم اے ایس بی ایف کے زیر اہتمام دسویں فری آئی کیمپ کا افتتاح عمر فیاض تھہیم نے کیا first appeared on .

]]>
چوک میتلا (کرائم رپورٹر )معروف سماجی تنظیم اے ایس بی ایف کے زیراہتمام تین روزہ دسویں فری آئی کیمپ کا افتتاح حاجی فیاض حسین تھہیم کے صاحبزادے عمر فیاض تھہیم اور ابوبکر فیاض تھہیم و دیگر معروف ماہر تعلیم استاد محترم سید شوکت حسین شاہ صاحب ۔ حاجی محمد شفیق۔ رب نواز خان سندھڑ۔ڈاکٹر عبدالحمید بھٹی۔عبدالرشید خان سندھڑ۔مولا نا عبدالعزیز۔نوشاد احمد خان صدر سٹی پریس کلب ٹبہ سلطان پور ۔رانا امجد نائب صدر پریس کلب رجسٹرڈ چوک میتلا ۔ملک عباس میتلا۔ آصف حسین شاہ۔ حاجی سعید خان منیس ماسٹر وقار نے تین روہ ۔فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا دسواں فری آئی کیمپ تین روز جاری رہے گا اس موقع پر حاجی فیاض حسین تھہیم کے بیٹے عمر فیاض تھہیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب لاچاروں کی خدمت ہمارا شیوہ ہے انشا اللہ غریب عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اس موقع پر ڈاکٹرز سر جنز اور سٹاف بھی موجود تھا مہمانوں نے کیمپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا عورتوں کے لئے پردہ کا علیحدہ انتظامات کئے کئے ہیں شہریوں مہمانوں نے حاجی فیاض حسین تھہیم کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ اے ایس بی ایف کے چیئر مین کو اس نیکی کو اللہ پاک اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین ۔

The post معروف سماجی تنظیم اے ایس بی ایف کے زیر اہتمام دسویں فری آئی کیمپ کا افتتاح عمر فیاض تھہیم نے کیا first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26930/feed 0
پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152رنز سے شکست https://www.urdujaeza.com/archives/26881 https://www.urdujaeza.com/archives/26881#respond Fri, 18 Oct 2024 10:21:39 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26881 پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو […]

The post پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152رنز سے شکست first appeared on .

]]>
پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152رنز سے شکست
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آٹ ہوئے۔ برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نے آٹ کیا۔تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا جبکہ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔

The post پاکستانی اسپنرز کی شاندار بولنگ، دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 152رنز سے شکست first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26881/feed 0
اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار https://www.urdujaeza.com/archives/26905 https://www.urdujaeza.com/archives/26905#respond Fri, 18 Oct 2024 12:55:51 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=26905 اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں […]

The post اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار first appeared on .

]]>
اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار
بہاولنگر:اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار کو گرفتارکرلیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق طالبہ کی درخواست پر لیکچرار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ متن کے مطابق لیکچرار نے واٹس ایپ پر غیراخلاقی پیغامات اورویڈیوز بھیجیں،ملزم نے امتحان میں فیل اور یونیورسٹی سے نکلوانے کی دھمکی دی ۔

The post اسلامیہ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں لیکچرار گرفتار first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/26905/feed 0
ملتان :سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے ،کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ فرخ شریف https://www.urdujaeza.com/archives/27385 https://www.urdujaeza.com/archives/27385#respond Wed, 06 Nov 2024 07:49:50 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27385 ملتان :سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے ،کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ فرخ […]

The post ملتان :سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے ،کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ فرخ شریف first appeared on .

]]>
ملتان :سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے ،کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ فرخ شریف
ملتان (اردو جائزہ )سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے سمگلرز کی سہولت کرنے والے کسٹم افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی غلہ منڈی کو سمگلڈ اشیاسے پاک کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے کلکٹر کسٹم ملتان کی صحافیوں سے گفتگو ۔تفصیل کے مطابق نئے آنے والے کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان فرخ شریف کو سمگلروں کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے خصوصی ٹاسک دے کر ملتان کلکٹریٹ میں تعینات کیا گیا ہے کسٹم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین کلکٹریٹ کا اکٹھا چارج دے کر بھیجا گیا جس میں انڈس کلکٹریٹ سرگودھا کلکٹریٹ اور ملتان کلکٹریٹ شامل ہیں اس سے قبل کلکٹر کسٹم فرخ شریف لاہور کسٹم انفورسمنٹ میں تعینات تھے جہاں انہوں نے سمگلنگ کانیٹ ورک توڑ کر رکھ دیا تھا اسی وجہ سے انہیں ملتان بھیجا گیا کیونکہ بلوچستان سے آنے والی تمام اشیاملتان سے گزر کر پورے پاکستان میں جاتی ہیں۔

The post ملتان :سمگلرز کی سپلائی لائن توڑدینگے ،کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ فرخ شریف first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27385/feed 0
ملتان،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب،تعلیمی سرگرمیاں معطل https://www.urdujaeza.com/archives/27433 https://www.urdujaeza.com/archives/27433#respond Fri, 08 Nov 2024 05:31:55 +0000 https://www.urdujaeza.com/?p=27433 ملتان،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب،تعلیمی سرگرمیاں […]

The post ملتان،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب،تعلیمی سرگرمیاں معطل first appeared on .

]]>
ملتان،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب،تعلیمی سرگرمیاں معطل
لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں آج بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔دنیا کے بڑے شہروں میں لاہور کی فضا سب سے آلودہ ریکارڈ ہوئی اور لاہور کی فضا میں 860 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب میں سب سے زیادہ ملتان شہر کی فضا انتہائی مضر صحت ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 1635 تک جا پہنچی۔اسموگ کے دوران اسکولوں میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں، اساتذہ بھی گھروں سے آن لائن کام کریں گے جب کہ اسکولوں میں ٹیچرز، والدین میٹنگز، اسپورٹس، تفریحی دورے نہیں ہوں گے۔

The post ملتان،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی فضا خراب،تعلیمی سرگرمیاں معطل first appeared on .

]]>
https://www.urdujaeza.com/archives/27433/feed 0